مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار بننے کی خواہشمند ہیلری کلنٹن کو ان دنوں اپنی سینئر مشیر ہماعابدین کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے۔ہما عابدین پر ملازمت کے دوران بے ضابطگی میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔بعض حلقوں کے نزدیک سابق امریکی صدر کی اہلیہ کا وزیر خارجہ کے دورمیں ہما سے تعلق ماں بیٹی جیسا رہا ہے۔ ہیلری صدارتی امیدوار بنے کے دوران ہما ان کی مشیر ہیں ۔ ہما بھارتی نژادپروفیسرزین العابدین اورپاکستانی پروفیسرصالحہ عابدین کی بیٹی ہیں۔سابق خاتون اول اورموجودہ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن سے ہما عابدین کاتعلق 2 عشروں پرمحیط ہے۔اب تحقیقات کی جارہی ہے کہ محکمہ خارجہ میں ملازمت کےدوران ہماعابدین کسی بےضابطگی میں ملوث تو نہیں رہیں ۔ہیلری جب وزارت خارجہ سےسبکدوش ہورہی تھیں توہماعابدین نےسیاسی دوستوں کوای میل کی تھی کہ ہیلری کلنٹن کیلئے ڈبلن میں الوداعیہ کااہتمام کیاجائے۔عابدین اس وقت 4اداروں کیلئے ملازمت کررہی تھیں اورہرادارےکاتعلق ڈبلن ڈنرسےتھا۔ ری پبلکن سینیٹر چارلس Grassley نےسوال اٹھایاہےکہ آیاہماعابدین بین الاقوامی مفادات رکھنےوالی کمپنی کوہماعابدین کی جانب سےفیوردرست تھا یا نہیں ۔ عابدین واضح کرچکی ہیں کہ محکمہ خارجہ میں انکی نوکری سےکسی فرم کوفائدہ نہیں پہنچا، انہیں بےبنیادالزامات کانشانہ نہ بنایاجائے۔بعض ری پبلکن اراکین کانگریس کامطالبہ ہےکہ ہماکے اسٹیٹس سےمتعلق دستاویزسامنےلائی جائیں ۔دعوی کیاجارہاہےکہ ہماعابدین کوزچگی کے دوران اضافی رقم بھی دی گئی، جسےعابدین نے مستردکردیاہے۔ری پبلکن پارٹی کےبعض افرادکے نزدیک سیاسی پس منظررکھنےوالی عابدین حکومت کی خصوصی ملازمت حاصل کرنےکی اہل نہیں تھیں۔تاہم ہماواضح کرچکی ہیں کہ انہیں ملازمت محکمہ خارجہ کےلیگل آفس کی منظوری سےملی تھی۔تجزیہ کاروں کاخیال ہےکہ ہماعابدین پرتنقیدکامقصد ہیلری کوانکی ذہین مشیروں میں سےایک سےمحروم کرناہے۔
امریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار بننے کی خواہشمند ہیلری کلنٹن کو ان دنوں اپنی سینئر مشیر ہماعابدین کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے۔
News ID 1857735
آپ کا تبصرہ